اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی کی درخواستوں کی سماعت آج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ فیض آباد دھرنا کیس کا ایک ماضی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد موجودہ چیف جسٹس کے خلاف برطرفی کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
نئی حلقہ بندیاں، قومی اسمبلی کی نشستیں 266رہ گئیں
سپریم کورٹ بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں جبکہ دھرنا کیس کا تعلق سال 2017 سے ہے جب ٹی ایل پی نے فیض آباد چوک پر 22روز طویل دھرنا دیا تھا۔
فیض آباد جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع ہے جس کی وجہ سے دھرنے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دھرنا ختم کرنے کے معاہدے پر سابق آئی ایس آئی چیف میجر جنرل فیض حمید نے دستخط کیے۔
فروری 2019 میں سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ کیا جس میں کہا گیا کہ دھرنے کے شرکا کو بظاہر خفیہ ایجنسی نے سپورٹ کیا جو آئین کے خلاف ہے ، اس لیے متعلقہ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔