سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 441ملازمین برطرف کرنے کا حکم دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 441ملازمین برطرف کرنے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 441ملازمین برطرف کرنے کا حکم دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سوئی سدرن کے بعد یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن سے سیکڑوں ملازمین نوکریوں سے فارغ جب کہ سیکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے آفس آرڈر کے مطابق برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے، چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی۔

حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہو گا۔متعلقہ زونل منیجرز، گریڈ 13 تک کے ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہو گی۔

گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہو گی، بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے۔

بحالی کے بعد تنخواہوں اور الانسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے کے تحت بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مالی سال 22-2021 کے پہلے 2 مہینوں میں درآمدات 12.6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں

Related Posts