دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔ خودکشی کرنیوالی پولیس افسر کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔ خودکشی کرنیوالی پولیس افسر کا پیغام
دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔ خودکشی کرنیوالی پولیس افسر کا پیغام

رحیم یار خان کی خواتین پولیس افسران کی سٹی فوکل پرسن کے عہدے پر تعینات سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی کرلی ہے جس سے قبل اپنے آخری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر میری روز نے 3 روز قبل گھریلو ناچاقی اور شوہر سے جھگڑے کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا۔ جان کی بازی ہار جانے والی پولیس انسپکٹر کے آخری پیغام نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:
مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں، نئی تعمیرات مسمار

سب انسپکٹر میری روز اپنی دو بیٹوں سے بہت پیار کرتی تھیں اور خودکشی سے قبل اپنے کمرے کی ڈریسنگ ٹیبل پر ان کا تحریر کیا گیا پیغام دیکھا جاسکتا ہے جس میں خاتون سب انسپکٹر نے اپنی بیٹیوں کے متعلق کچھ باتیں کیں۔

(فوٹو: آن لائن)

اپنی موت سے قبل آئینے پر اپنے پیغام میں سب انسپکٹر میری روز نے تحریر کیا کہ سوری ماں، دعا کرنا کہ میری جان آسانی سے نکلے۔ میری بیٹیوں کی شادی ایسے انسان سے کرنا جو ذمہ داری نبھا سکے۔ بیٹیاں قبر پر ضرور آئیں گی۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان کی سب انسپکٹر میری روز کا تعلق ایک مسیحی گھرانے سے تھا جن کے شوہر بھی پولیس میں انسپکٹر کے طور پر ملازمت کرتے ہیں اور مبینہ طورپر دونوں میاں بیوی کے مابین ان بن اور ناچاقی ہی خودکشی کی وجہ بنی۔ 

Related Posts