3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی تھوک مارکیٹ چینی سستی ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sugar price
sugar price

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چینی در آمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعدتھوک مارکیٹ میں 100کلوگرام چینی کی فی بوری کی قیمت 300 روپےکم ہوگئی ہے۔

تھوک مارکیٹ میں 100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 7800 سے کم ہوکر 7500روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح سے تھوک سطح پر فی کلوگرام چینی کی قیمت3روپے کی کمی سے75روپے کی سطح پرآگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور امتحان، قیمت بڑھتے ہی چینی مارکیٹ سے غائب

Related Posts