اسلامی یونیورسٹی میں ڈلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کیخلاف طلباء کا مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی یونیورسٹی میں ڈلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کیخلاف طلباء کا مظاہرہ
اسلامی یونیورسٹی میں ڈلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کیخلاف طلباء کا مظاہرہ

اسلام آباد:شہر اقتدار میں گزشتہ دنوں اسلامی یونیورسٹی میں ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

طلباء و طالبات کا ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واقع یونیورسٹی کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے،ہم اس فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کی جنسی ہراسگی کی روک تھام کے لیے ہر یونیورسٹی میں ایکشن کمیٹی بنائی جائے،جو اس طرح کے واقعات کو نہ ہونے دے۔

ان کمیٹیوں میں طلباء کے نمائندوں کو بھی شریک کیا جائے،شرم کا مقام ہے کہ ایک ڈلیوری بوائے کھانا دینے آیا اور اسی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ اوپر سے یہ ستم کہ متاثرہ طالب علم کو ایف آئی آر درج نہ کرانے کے لیے پریشرائز کیا گیا۔

کیمپسز کے اندر جنسی ہراسگی کو روکا جائے،اس طرح کے واقعات کو جان بوجھ کر رپورٹ نہیں کیا جاتا اور کیسز کو دبا دیا جاتا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے۔

طلباء و طالبات کا مزید کہنا تھا کہ تمام مدرسوں،اسکولز کالجز اور یونیورسٹیوں میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ورنہ ہم پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھا ئیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، پانی کی عدم فراہمی پر سیکٹر ایچ 13کے مکین سراپا احتجاج

Related Posts