کراچی:چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا و طالبات میں شجر کاری کے بڑھتے رجحان کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔
سرسید کالج ناظم آباد میں بلدیہ ضلع وسطی اور سماجی تنظیم کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہاکہ آج پورے ملک میں پودے لگانے کا رجحان جس تیزی کے ساتھ بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نوجوان نسل شجر کاری کی اہمیت و افادیت سے واقف ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بلاناغہ قرار دیدیا