چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بلاناغہ قرار دیدیای

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ ضلع وسطی میں صفائی و ستھرائی کے عمل کو بلاناغہ قرار دیدیا ہے۔چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور مرکزی شاہراہوں، اندرونی گلیوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے بلدیاتی عملے کی نگرانی کی۔

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ منتخب بلدیاتی نمائندے اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو میں ریحان ہاشمی نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی نمائندے محدود وسائل و ناکافی اختیارات میں اپنی بساط سے بڑھ کر کاوشیں کررہے ہیں جس کے لئے تمام یوسی چئیرمینز مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ مختلف علاقوں میں محلہ کمیٹیوں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے صفائی و ستھرائی کی مختلف سرگرمیاں جاری ہیں جس کے کافی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں اور مستقبل میں بھی ضلع وسطی کے عوام کی بہبود کی خاطر اقدامات بروئے کار لائے جاتے رہیں گے