کرا چی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال 2019کے آخری روز اتار چڑھاؤ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس152.55پوائنٹس کی کمی سے40735.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔
حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث48.67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو24 ارب26 کروڑ23لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔کاروباری حجم پیرکی نسبت2.93فیصدزائد رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100 انڈیکس 40997.50پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔
مزید پڑھیں: دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستان سے 9 گھنٹے قبل ہی نئے سال کا آغاز ہوگیا