فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 88400روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرا چی: بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا500 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1522ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی بدولت ملائیشیا میں محصور پاکستانی قیدی واپس پہنچے، غلام سرور خان

جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 88400ر وپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 430روپے کے اضافے سے بڑھ کر75790روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت917روپے مستحکم رہی۔

Related Posts