پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مزید 4 حدیں بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، انڈیکس 474.87 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ حصص کی مالیت میں 70 ارب کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس میں 1221.55 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور مندی کے باعث 12 حدیں گر گئیں تھیںجبکہ انویسٹرز کے 180 ارب سے زائد ڈوب گئے تھے۔

آج کاروبار کے آغاز میں پہلے دو گھنٹوں کے دوران دو سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 40600 کی حد بحال کر گیا تھا تاہم معمولی اُتار چڑھاؤ کے بعد مزید دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس 40522.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس 474.87 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40884.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیااورمزید چار حدیں بحال ہو گئیں جن میں 40500، 40600، 40700، 40800 کی حدیں شامل ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی مندی کے باعث حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے انویسٹرز نے اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی۔

Related Posts