اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 565 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE-100-Index
کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سزائے موت کاتفصیلی فیصلہ آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 565 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 31ہزار 350 سے نیچے آگیا۔

کاروبارکے آغاز میں  330 پوائنٹس سے شروع ہونے والی مندی بعد ازاں 570 پوائنٹس تک جا پہنچی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق  کاروبار  ملکی صورتحال کے پیش نظر مندی کا شکار رہا۔

گزشتہ ہفتے کاروبار مسلسل مندی کا شکار رہا اور اسٹاک مارکیٹ میں 437 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جو بعد میں ملے جلے رجحان  میں تبدیل ہوا اور اب مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد ملکی صورتحال کے پیش نظر ہی مارکیٹ میں کاروبار مثبت یا منفی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔ 

Related Posts