اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 42 ہزار کی سطح عبور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان  اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  کے دوران زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 665 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی جبکہ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41 ہزار 583 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 665 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ میں  اس وقت 42 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سال2019ء کے دوران سرمایہ کاروں نے نشیب و فراز سے گزرتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری پر مجموعی طور پر 10 فیصد نفع حاصل کیا۔ اس دوران ایکسچینج میں کاروبار پر اعتماد بھی بحال ہوا۔ 

ریسرچ ہاؤسز کو گزشتہ روز سے  توقعات ہیں کہ 2020 میں شیئر مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن رہے گی اور اس ضمن میں حیران کن موڑ بھی مشاہدے میں آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شیئرز کی قیمتیں مسابقتی اور تاریخی طور پر اب بھی کم ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاری پر مزید 20 سے 25 فیصد ریٹرن مل سکتا ہے کیوں کہ قوی امکان ہے کہ نئے سال میں ملک میں معاشی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی۔

مزید پڑھیں: گزشتہ برس 10 فیصد منافع ہوا، اگلے سال توقعات

Related Posts