اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو بیروزگارکرنیکا فیصلہ واپس لیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان میں اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمن
رمضان میں اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اسٹیل مل کے 9ہزار سے زائد ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل اور سراسر ظلم و زیادتی قرار دیا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دیگروعدوں اور دعوؤں کی طرح پاکستان اسٹیل مل کو بحال کرنے، ملازمین کے روز گار کو تحفظ دینے اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے دعدوں کو بھی پورا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل ایک قومی اہمیت اور حساس نوعیت کا ادارہ ہے ،اسے بحال کرنے کے بجائے تمام ملازمین کو فارغ کرکے اسے بند کرنے اور کسی اور کے حوالے کرنے کے اقدامات قومی مفادات کے خلاف ہیں،وفاقی حکومت اپنا یہ فیصلہ فی الفور واپس لے،جماعت اسلامی اسٹیل مل کے ملازمین کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل اسد عمر کے ہمراہ اسٹیل مل کا دورہ کیا تھا اور بر ملا اعلان اوروعدہ کیا تھا کہ اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو ہرگز بے روزگار نہیں ہو نے دیا جائے گا اور ادارے کی نجکاری بھی نہیں کی جائے گی اور ملازمین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہوئے ادارے کو بحال اور فعال کیا جائے گا مگر افسوس کہ آج کے فیصلے نے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندانوں کو شدید مایوس کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے، یہ معاملہ صرف 9235ملازمین کا نہیں بلکہ ان سے وابستہ ہزاروں خاندان کے معاش کا معاملہ ہے۔

ہزاروں ملازمین پہلے ہی اسٹیل مل کی بد حالی کے باعث سخت پریشان ہیں،ریٹائرڈ ملازمین واجبات کی ادائیگی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسائل حل کرنے کے بجائے اسٹیل مل اور اس کے ہزاروں ملازمین کے مستقبل کو ہی داؤ پر لگا دیا ہے اور صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر حماد اظہر اسٹیل مل کیس پر نظرِ ثانی کریں،سدرہ عمران

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیل مل ایک قومی اثاثہ ہے، اسٹیل مل کی صرف اس کی زمین ہی اربوں روپے مالیت کی ہے،ادارہ کوطرح تباہ کردینا اور اسے بحال کرنے کے بجائے ختم کرنے کے راستے پر چل پڑنا قوم کی کوئی خدمت ہرگز نہیں ہے۔

Related Posts