پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی این ایس سی کے 14 سال پرانے جہاز میں فالٹ، خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ
پی این ایس سی کے 14 سال پرانے جہاز میں فالٹ، خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ

بخارسٹ: پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے مہمانِ خصوصی رومانیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے رضامند ہیں، فرانس

پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے، آرمی چیف

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ رومانیہ میں تیار کیا جانے والا بحری جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک پہلے ہی پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوچکے ہیں۔

جدید ترین بحری جہاز کی شرکت سے بحریہ کی دفاعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔تقریب سے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے خطاب بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مہمانِ خصوصی نے بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے اورہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ ماہ آرمی چیف نے پاک بحریہ کی   جنگ کیلئے دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔

 

Related Posts