کراچی: سابق سفیر، سینئرتجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر جمیل احمد خان کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں کئی ممالک طالبان حکومت کو تسلیم کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پنج شیر یا افغانستان میں مداخلت افواہ اور پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد خان کا کہنا تھا کہ طالبان ترجمان نے بھی افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔
سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد خان کا کہنا تھا کہ بھارت را کے ایجنٹس کے ذریعے افغانستان میں پاکستان کیخلاف مظاہرے کروارہا ہے۔ بھارت کی منشاء ہے کہ پاکستان کو عالمی برادری میں بدنام کرکے قربانی کا بکرا بنایا جائے۔
سینئرتجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور کا کہنا تھا کہ 27ستمبر کو ہونیوالا اقوام متحدہ کا اجلاس پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے نہایت اہم ہوگا۔
ایم ایم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد خان نے انکشاف کیا کہ دنیا کے چند ممالک آئندہ 72 گھنٹوں میں افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا شروع کردینگے، جبکہ پاکستان، روس، چین اور ترکی بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جوان شہید