اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود 21 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اعلان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا، اس سے قبل 2 مارچ کو 300 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا،اضافے کے بعد پالیسی ریٹ 21 فیصد پر ہے جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں:بجلی بچانے کیلئے کاروبار بند نہیں کرینگے، تاجروں کا توانائی بچت پلان پر عملدرآمد سے انکار

رواں مالی سال کے دوران اب تک شرح سود میں 6.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پالیسی ریٹ 14.75 فیصد رہا تھا۔

Related Posts