شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے پہلے ہی روز باکس آفس پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرکے بڑی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث کئی ماہ تک تنازعات کا شکار رہنے والی فلم پٹھان گزشتہ روز بھارت بھر میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے بالی وڈ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے قبل بالی وڈ میں ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’کے جی ایف‘ تھی جس نے 53 کروڑ 95 لاکھ کا بزنس کیا تھا لیکن پٹھان نے پہلے روز مجموعی طور پر 57 کروڑ روپے کمائے جس میں سے 55 کروڑ باکس آفس اور 2 کروڑ روپے ڈبنگ کے ذریعے کمائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی کہانی بھارتی ڈراموں کے جیسی کیوں لگ رہی ہے؟

سی ای او یش راج فلم اکشے ودھانی کا اس حوالے سے کہنا ہے آج بھارتی سنیما کی تاریخ کا یادگار دن ہے، فلم بینوں اور ناقدین کا پٹھان دیکھنے میں دلچسپی لینا بہت ہی متاثر کن ہے، ورکنگ ڈے میں باکس آفس پر اتنا بڑا بزنس کرنا ثابت کرتا ہے کہ اب بھی ایسی فلمیں موجود ہیں جو شائقین کو اس طرح محظوظ کر سکتی ہیں جیسے پہلے کسی نے نہیں کیا۔

 

Related Posts