پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی
پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ، اس موقع پر ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ، اس موقع پر ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔

ہمان کھلاڑیوں کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شاندار استقبال کیا گیا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی پہنچے ہیں،سری لنکن ٹیم کی سیکورٹی کے لیے  80 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے  نصب کئے گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور دیگر پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا۔

سری لنکا سے تینوں ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، جس میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھریمانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کے قائد ہوں گے۔

سری لنکن ٹیم بدھ کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جمعرات کو بھی ٹیموں کا پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد جمعہ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کےلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تزین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، نیشنل سٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی تیار کرلیاگیا ہے۔ جس کے بعد اسٹیڈیم کا ہرحصہ اب کیمروں کی نظر میں ہوگا۔

مختلف ایریاز میں 80 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کردیے گئے، انکلوژرز،گراؤنڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی ایریاز کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے،گراؤنڈ کے چاروں اطراف،ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی کیمروں کی نگرانی میں ہوں گی، دید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹرہوگی،اسٹیڈیم کے باہرسے گزرتی ایک ایک گاڑی کوبھی مانیٹرکیا جائیگا۔

 کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر،دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو کھیلاجائے گاجبکہ  لاہور میں3 ٹی ٹوئنٹی میچز  5، 7 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔    

Related Posts