ایشیا کپ، سری لنکا کے بیٹرز کا بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کھیل جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: سری لنکا کے بیٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر بنگلہ دیش کے خلاف 103رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس  کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے فیلڈنگ کریں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح سمیٹیں۔ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ عفیف حسن کی جگہ نسوم احمد کو 11 رکنی پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ”ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔“ دونوں کپتانوں کی قیادت میں میچ کا آغاز ہوچکا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے 22اوورز میں 103رنز اسکور کر لیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے 8ویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

 آج کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن اور سری لنکا ٹیم کے کپتان دسن شناکا کے مابین ٹاس ہوا جو بنگلہ دیشی ٹیم نے جیت لیا۔

Related Posts