برلن: اسپیشل اولمپک ورلڈگیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں کو برلن میں آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کرایاگیا۔
کھلاڑیوں کو دیوار برلن، جرمن پارلیمنٹ، فیوچرمیوزیم، مرکزی ریلوے اسٹیشن،برلن کے سب سے بڑے سینٹرل پارک اور اسپیشل بچوں کے اسکول لے جایا گیا۔
دیوار برلن کے دورے کے موقع پر اسپیشل بچوں کو 1961 میں تعمیر اور1990 میں گرائی گئی دیواربرلن کے تاریخی پس منظر سے آگاہی فراہم کی گئی،پاکستانی دستے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تاریخی دیواربرلن کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔
فیوچر میوزیم کے دورے پر اگلے 30 سالوں بعد کے جرمنی کے حوالے سے تیارکئے جانے والے روبوٹس ودیگر جدید ٹیکنالوجی کو دیکھ کر ایتھلیٹس بہت متاثر ہوئے۔
ورلڈ گیمزمیں شریک پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ایھتلیٹس کیلئے برلن کے سب سے بڑے تھیٹر میں آرائس گرینڈ شوکابھی اہتمام کیا گیا جس میں منتظمین نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے گیمز کے پس منظر اور 17 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔
مزید پڑھیں:حارث رؤف کی بارات اور ولیمہ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
اس موقع پر جرمنی کے ثقافتی رقص پیش کرنے فنکاروں کی پرفارمنس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے،دریں اثناء میگا ایونٹ میں شریک قومی ایتھلیٹ جمعے سے اپنے ٹریننگ سیشنز کاآغازکریں گے،پاکستان ایونٹ میں 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔