سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 37 ملین اشیاء پر چار دن کی رعایتی سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی وزارت تجارت نے سعودی عرب کے قومی دن (یوم وطنی) کے حوالے سے کاروباری اداروں اور شاپنگ سینٹرز کو 37 ملین اشیا رعایتی نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے پانچ ہزار سیل پرمٹ جاری کیے ہیں۔

اخبار 24 کے مطابق مملکت بھر میں چار روز تک سیل سیزن جاری رہے گا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’دو ہزار241 سیلز پرمٹ کاروباری اداروں، 436 ای شاپنگ سینٹرز اور 2040 دیگر اداروں کو جاری کیے ہیں۔‘ 

یہ بھی پڑھیں:

سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانے والے معذور پاکستانی فنکار کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس سال یوم وطنی پر صارفین غذائی اشیا، الیکٹرانک مشینیں، الات، خوشبویات، سمارٹ موبائلز، زنانہ و مردانہ ملبوسات اور بچوں کے کپڑے رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں گے۔‘ 

اس سے قبل  وزارت تجارت نے بیان میں صارفین سے کہا تھا کہ’ وہ ’فرضی رعایتی سیل‘ کے جھانسے میں نہ آئیں اور احتیاط سے کام لیں۔‘

 بیان میں کہا گیا تھا کہ ’صارفین  موبائل کیمرے سے رعایتی پرمٹ کے بار کوڈ کو سکین  کر کے تجارتی پیشکش اور سیل کی حقیقت جان سکتے ہیں۔‘

 ’بار کوڈ اسکین کرنے سے سیل سے متعلق تمام معلومات سامنے آ جائیں گی۔‘

Related Posts