اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر مردان کے ضلع صوابی میں آج کیٹگری سی ہسپتال کا افتتاح کریں گے جس کے تحت عوام کو صحت کی جدید سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ انہوں نے صوابی کے عوام کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر صوابی کی تحصیل ٹوپی میں ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔
https://twitter.com/NASpeakerPK/status/1207882504943919105
ٹوئٹر پیغام کے ساتھ ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ہسپتال کے افتتاح کے حوالے سے معلومات مہیا کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مستونگ کے طلباء وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے دوران تعلیمی عمل پر گفتگو ہوئی۔
طلباء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار ہیں جبکہ ملک کی قیادت آگے چل کر انہی کے سپرد ہونی ہے۔
مزید پڑھیں: تعلیم کا فروغ ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی اسپیکر