اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرحراست 4 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

National-Assembly
National-Assembly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چار اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

جن ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ، ان میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی ، سابق وفاقی وزرا سعد رفیق ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان چاروں اراکین کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائےدفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی بل منظور نہیں کیا، دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بل کی منظوری ہونی باقی ہے ، نواز شریف کی ہدایات سے روح گردانی کرنی کی کوشش کی گئی توبل کیلئے ووٹ نہیں دینگے ۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے کہیں سے کوئی بل منظور نہیں کیا ،دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بل کی منظوری ہونی باقی ہے ،نواز شریف کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں جو طریقہ کار ہے اسے اپنایا جائے۔

Related Posts