اسپیکر نے شہباز شریف کا چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
shehbaz sharif
اسپیکر نے شہباز شریف کا چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرلیا ۔ اس سلسلہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019 سے ہوگا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کا اجلاس 28 نومبر کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، بیان میں کہا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے قاعدہ 225 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے پہلے طبی معائنے پر عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔شہباز شریف

واضح رہے کہ شہبازشریف نے رواں سال جون میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلیے دےدیاہے اور ہم نے انتخابی دھاندلی کمیشن سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ن لیگ نے سیالکوٹ سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو شہباز شریف کی جگہ قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔