سرگودھا میں زمین کا تنازعہ: باپ بیٹے نے مل کر دادا کو قتل کردیا، باپ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرگودھا میں زمین کا تنازعہ: باپ کو قتل کرنے پر بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا، پوتا فرار
سرگودھا میں زمین کا تنازعہ: باپ کو قتل کرنے پر بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا، پوتا فرار

سرگودھا میں زمین کے تنازعے پر باپ بیٹے نے مل کر دادا کو قتل کر دیا، جس پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے باپ کو حراست میں لے لیا جبکہ بیٹا گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہے۔

یہ افسوسناک واردات سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں پیش آیا۔ بھلوال کے گاؤں دیووال میں زمین کے تنازعے پر 60 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ قاتل اس کی سگی اولاد ہیں۔

پولیس نے 60 سالہ غلام مصطفیٰ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کردی ہے جبکہ عدم گرفتار بیٹے کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر تفتیش جاری ہے۔علاقہ  پولیس بھلوال میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق غلام مصطفیٰ اپنی زمین بیٹوں کے نام نہیں کر رہا تھا، ظفر اقبال نامی بیٹے نے اسے پہلے گھر سے نکال دیا اور بعد ازاں اپنے بیٹے اسد کے ساتھ مل کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔

ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسد مفرور ہے جس کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں، تفتیش اور ممکنہ گواہان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ علاقہ مکینوں کے بیانات بھی لیے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی  پولیس نے زمان ٹاؤن اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس میں کورنگی کے مختلف ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز نے بھی نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔

سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اور ٹیسٹ میچ کے دوران شہر کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پولیس کا زمان ٹاؤن اور لانڈھی میں سرچ آپریشن

Related Posts