کراچی، پولیس کا زمان ٹائون اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس نے زمان ٹائون اور لانڈھی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس میں کورنگی کے مختلف ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز نے بھی نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔

سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اور ٹیسٹ میچ کے دوران شہر کی سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں شہری نے اسٹریٹ کرمنلز سے بچنے کے لئے اپنی جان دا ئوپر لگادی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گلشن اقبال بلاک 15میں اسٹریٹ کرمنلز سے بچنے کے لئے شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

مزید پڑھیں:کراچی ،رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں ٹارگٹ کلر عبداللہ محسود ہلاک ،2ساتھی گرفتار

واقعہ کی سی سی ٹی وی میں نظر آرہا ہے کہ ملزمان کی لوٹ مار سے بچنے کے لئے شہری نے کار ریورس بھگادی، کار گلی میں کھڑی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موٹرسائیکل سوار 2 اسٹریٹ کرمنلز بھاگتے ہوئے شہری کے پاس پہنچے اور اسلحہ کے زور پر نقد رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، لوٹ مار کا یہ واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا۔

Related Posts