مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈنمارک اور برطانیہ میں مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈنمارک اور برطانیہ میں مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے
مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈنمارک اور برطانیہ میں مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے

مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈنمارک اور برطانیہ  کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کے دوران  بھارت کے خلاف  نعرے لگائے گئے۔ سینکڑوں افراد نے بھارت سے  کشمیر پر لگایا گیا کرفیو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ڈنمارک کے شہریوں  نے مودی سرکار کے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹ پر ڈرون حملے، شدید مالی نقصان

برطانیہ کے شہر لندن میں بھی مظاہرین بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کی کشمیر میں جارحیت کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف خوب نعرے لگائے اور مودی کو دہشت گرد بھی کہا۔

مظاہرین نے کشمیر کے خلاف بھارتی اقدامات نامنظور کے نعرے لگائے اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا ظلم اور بربریت بند کی جائے۔ حقِ خود ارادیت اور آزاد زندگی کشمیریوں کا حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ  بھارت کشمیر پر ظلم و ستم سے باز رہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کوخطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے  مذاکرات کی میز پر آ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔

پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات بہترین ذریعہ ہیں۔ نریندر مودی نے بورس جانسن کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم

Related Posts