نشانِ حیدر: قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا 48واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشانِ حیدر: قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا 48واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے
نشانِ حیدر: قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا 48واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قوم کے جاں باز اور عظیم سپوت سوار محمد حسین کا آج 48واں یومِ شہادت ہے جبکہ پاک آرمی میں ڈرائیور کی حیثیت سے شامل ہونے والے سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی سوار محمد حسین نے 18 جون 1949 میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔  پاکستان کے اس سپاہی نے بھارت کے خلاف وہ تاریخ رقم کی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

جواں سال سوار محمد حسین کی عمر پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے وقت محض 17 سال تھی، جبکہ ضلع راولپنڈی کے گاؤں ڈھوک پیر بخش میں شہید سوار محمد حسین کے نام پر ان کے گاؤں کو ڈھوک نشانِ حیدر اور ڈھوک محمد حسین کہا جاتا ہے۔

سن 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین نے سیالکوٹ سیکٹر میں نہ صرف اسلحہ پہنچانے کا کام کیا بلکہ دشمن کی توپوں اور ٹینکس کی نشاندہی بھی کرتے رہے۔

پاک بھارت جنگ کے دوران سیالکوٹ کے ظفر وال اور شکر گڑھ محاذوں پر دشمن نے مسلسل 5 دن تک گولہ باری کی اور پاک فوج کو پسپا کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھی لیکن اس دوران سوار محمد حسین شہید نے ان کے کم از کم 16 ٹینکس تباہ کروائے۔

دسمبر1971ء میں آج ہی کے روز سوار محمد حسین شہید ہوئے۔ جنگ کے دوران بھارتی مشین گن نے ان کے سینے پر فائرنگ کی جس کے باعث سوار محمد حسین جامِ شہادت نوش کر گئے۔

سوارمحمد حسین شہید کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ شہادت کے وقت سوار محمد حسین صرف 22 برس کے کڑیل جوان تھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو میجر محمد اکرم کا 48واں یومِ شہادت منایا گیا۔ میجر محمد اکرم شہید کا شمار قوم کے ان ہیروز میں ہوتا ہے جس نے ملک کے لیے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے شجاعت کی اعلیٰ مثال پیش کی۔

مزید پڑھیں: میجر محمد اکرم شہید: قوم اپنے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے

Related Posts