کراچی کی اکتالیس یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، ناکے لگا دیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ
سندھ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی کی اکتالیس یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، اس سلسلے میں متعدد علاقوں کو ناکے لگا کر سیل کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا نفاذ 14روز کے لئے کیا گیا ہے۔

شام کے 7بجتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور اکتالیس یونین کونسلز کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، ضلع شرقی کی 17اور 6یونین کونسلز میں ناکے لگا دیئے گئے اور علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مد میں گلشن اقبال، صفورا گوٹھ اور گلستان جوہر بلاک تیرہ کی یوسیز جبکہ بلتی محلہ، مارٹن کوارٹرز، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ایک اور دو نمبر کے علاقے بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کورنگی اور جنوبی کی پانچ، پانچ جبکہ ملیر کی چھ اور ضلع وسطی کی دو یوسیز کو بھی ناکے لگا کر سیل کردیا گیا ہے، ملیر، جعفرطیار سوسائٹی، جناح سکوائر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی 36 بی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 18 جون سے 2 جولائی تک حساس یوسیز میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا،متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے، گھر کے صرف ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ کریانہ اور میڈیکل اسٹورز متاثرہ علاقوں میں کھلے رہیں گے۔

Related Posts