ملیر میں کورونا کے سیکڑوں کیسز مثبت آنے کے بعد 6سرکاری اسکول بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh issues new guidelines for schools amid COVID-19 outbreak

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا نے ملیر کے تعلیمی اداروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،ملیر میں کورونا کے سیکڑوں کیسز مثبت آنے کے بعد 6سرکاری اسکول بند کر دیئے گئے۔

محکمہ صحت نے سرکاری اسکولوں کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے،ملیر کے تعلیمی اداروں سے سیکڑوں کیسز سامنے آنے کے بعد 6اسکول بندکردیئے گئے ہیں۔

ملیر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اسکولوں میں ڈس انفیکٹ اسپرے کرایا جائیگا، یکم نومبر سے دوبارہ اسکول کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بازاروں ، شاپنگ مالز ،ریستوران، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیزکی پابندی یقینی بنانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میںملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرکاری اور نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں کورونا کا حملہ، میو اسپتال میں مریضوں کے آپریشن ملتوی

دوسری طرف پاکستان میں کورونا وائرس کے ذریعہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد 3لاکھ30ہزار200 ہوگئی ہے۔

Related Posts