کراچی سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن نے اپنے مریضوں کے علاج کے لئے روبوٹک سرجری جیسے جدید پروگرام آغازکردیا۔
سرجری کی یہ قسم جدید ترین طریقہ علاج تصور کی جاتی ہے اس سلسلے میں ہسپتال میں حال ہی میں روبوٹک کے دو نئے یونٹس کی تنصیب عمل میں آئی ہے۔
اس جدید سرجری کو کیمبرج روبوٹکس نے تیار کیا ہے اور یہ بھارت، جنوبی امریکہ ، مشرق وسطیٰ میں سرجری کے پیچیدہ بیماریوں میں کامیابی سے استعمال میں لائی گئی ہیں۔
ادارے کی جانب سے آج جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں نئی سہولت کی تنصیب کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس ٹیکنالوجیکل سرجری کے نئے طریقوں کے علاج کی نئی راہیں کھلیں گی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر مریض روبوٹک کے ذریعے سرجری کے میدان میں علاج سے مستفید ہورہے ہیں۔
روبوٹک سرجری کو سرجیکل سائنسز کی دنیا کا ایک انقلابی قدم قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس سرجری کے ذریعے مریض کو نمایاں طور پر درد میں کمی ، خون کا کم ضیاع ، اور انفیکشن کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہسپتال سے جلد فراغت ملنے کے علاوہ روزمرہ کے کام معمول کے مطابق کئے جا سکتے ہیں۔ ایس آئی یوٹی میں نصب نئی روبوٹک نظام کے تحت رواں ماہ نومبر کی 4 تاریخ کو چند مریضوں کی سرجری کی گئی جس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں
اس سے قبل 2017میں ایس آئی یو ٹی نے مریضوں کی سرجری کے لئے سول ہسپتال کراچی کے تعاون سے روبوٹک سرجیکل سہولیات فراہم کر نے کا آغاز کیا تھا۔
اب ایس آئی یو ٹی میں دو نئے روبوٹک سرجیکل یونٹس کی تنصیب سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد مستفیض ہو گی جبکہ ادارے میں لیپروسکوپک اور دیگر سرجری کے شعبہ جات کے ساتھ ساتھ شعبہ ایمرجنسی معمول کےمطابق چوبیس گھنٹے جاری رہیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گاما نائف ریڈیو سرجری کا افتتاح کراچی میں کردیا
ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری پر ویبنار کا انعقاد، شرکاءکی بڑی تعداد میں شرکت