مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کا132واں روز، صورتحال بدستور ابتر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IOK 132 day
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کا132واں روز، صورتحال بدستور ابتر

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کو مسلسل 132ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتحال بدستور ابتر ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دفعہ 144کے تحت نافذ پابندیوں اور انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلباء، صحافیوں، ڈاکٹروںاور تاجروں کشمیریوںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

محاصرے اور پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کو غذا، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی سخت قلت درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بھارتی اقدامات ہندو تنگ نظری اور اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں، منیر اکرم

دریں اثنا تازہ برف باری اور بارشوں کے بعد بڑھنے والی سردی نے محاصرے کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کشمیریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کے باعث کشمیری سردی کے سخت موسم کیلئے اشیائے ضروریہ بھی ذخیرہ نہیں کر سکے ہیں ۔ مقبوضہ وادی کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ شدید برف باری کے باعث موسم سرما میں اکثر بند رہتی ہے۔

Related Posts