سرسید پولیس کی کارروائی، 2ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرسید پولیس کی کارروائی، 2ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرسید پولیس کی کارروائی، 2ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی: سر سید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان شہری رضوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے حکمت عملی سے ملزمان کو گھیرا ڈال کر بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا، ملزمان میں مبشر ولد محمد دین اور راحیل ولد عبدالنبی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول30بورلوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل جعلی نمبر پلیٹ کی برآمدکرلی ہے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصے سے آن لائن مارکیٹنگ ویب سائٹ سے موبائل فون کی ڈیلنگ کرکے لوگوں کو بلاکر اسلحہ کے زور پر لوٹا کرتے ہیں۔

ملزمان نے بتایا کہ چھینے ہوئے موبائل فون بھی آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے کم داموں فروخت کردیتے ہیں، ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ واردات میں ان کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جو لوگوں سے فون پر بات کرکے بلاتی ہیں اور ڈیل کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بچوں اور خواتین سے زیادتی، سندھ میں 10 ماہ کے دوران 230سے زائد کیسز رپورٹ

ملزمان ریپیٹیڈ آفینڈر ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزم مبشر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور موبائل فون کے کوڈ کھولنے اور سافٹویئر تبدیل کرنے کا ماہر ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts