عرفی جاوید کو دبئی کا سفر کرنے سے کیوں روک دیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا جس پر انہوں نے سخت مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اداکارہ عرفی جاوید نے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔

عرفی جاوید نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔اس میں میرا کیا قصور ہے۔

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئرکردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاسپورٹ پر عرفی کے نام کی اسپیلنگ بھی مختلف لکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سارہ علی خان نے سوئمنگ کے لباس میں تصویر شیئر کردی

واضح رہے کہ دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتیوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا لازمی ہے، نہیں تو سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔