سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتوں دنوں سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ جس میں ایک لڑکی کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہے کہ ” یہ ہماری گاڑی ہے ، یہ ہم ہیں اور ” یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے”۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر اتنی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کہ کچھ ہی دنوں میں لاکھوں صارفین نے اس کو دیکھ لیا ۔ لڑکی کے انداز کو انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
جہاں اس ویڈیو کی ہزاروں لوگوں کی جانب سے میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی دانانیر کا انداز اپناتے ہوئے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
گلوکار علی ظفر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک میدان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دانانیر کے انداز میں لفاظی کرتے ہوئے کہتے ہیں ” یہ میرا بیٹ ہے ، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے”۔
ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ ان کے چند ایک دوست بھی دکھائی دے رہے ہیں جو ویڈیو بناتے ہوئے بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں ۔
دانانیر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔ اس لیے جو افراد انسٹاگرام بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ یقیناً دانانیر کو بھی جانتے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈوں کی ہلڑبازی