سندھ کے سرکاری کالجز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ڈپلومہ کا آغاز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے سرکاری کالجز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ڈپلومہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیمات کالجز سندھ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور صوبے کے سرکاری کالجز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ڈپلومے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپلومہ 30 سرکاری کالجوں میں شروع کیا جائے گا، جن میں کراچی کے پانچ، حیدرآباد کے چار، میرپورخاص کے چھ، لاڑکانہ کے چار، سکھر کے چار اور شہید بینظیر آباد کے پانچ کالجز شامل ہیں۔

قبل ازیں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ماڈیول کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج پرنسپلز کے انتخاب کے لیے آن لائن سسٹم شروع کر دیا۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری رشید احمد کھوسو کے مطابق یہ اقدام سندھ کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کے انتخاب کے عمل میں انقلاب برپا کر دے گا۔

Related Posts