سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، علی زیدی
سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، علی زیدی

کراچی: شاہ رخ جتوئی کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا اہم بیان سامنے آگیا، علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی اور قتل کے مجرموں کو عیاشیاں کرانے پر وزیر اعلیٰ سندھ جواب دہ ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں، مجرم پیسہ دیکر کچھ بھی کرا سکتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ جس صوبے میں چیف جسٹس کے حکم پر پکڑے جانے والے شرجیل میمن کو چھوڑ دیا جائے، اس سے بڑا مذاق کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں مجرموں کے ساتھ ڈاکٹر بھی جرم میں برابر کے شریک ہوں وہ صوبہ کیسے ترقی کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں جمہوریت نظر نہیں آتی،سندھ کا بلدیاتی نظام کالا قانون ہے، حلیم عادل شیخ

وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، وزیر اعلی سندھ بھی جلدی جیل جانے والے ہیں۔

Related Posts