کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے فرنٹ مین سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔
ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کے فرنٹ مین پہلاج مل ،اس کی اہلیہ سنگیتا اور ملزم عبدالخالق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، تاہم انکوائری میں تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کی رہائی سے قبل نیب نے ریفرنس دائر کردیا، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام عائد