سندھ حکومت چہیتے افسر سے کیوں ناراض،رحمت اللہ شیخ کو گھر بھیجنے کی وجہ سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh government suspend Rehmatullah Sheikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت اپنے چہیتے افسر سے ناراض، سندھ کے اہم شخصیات کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور جعلی ترقیوں و تبادلوں میں سہولت کار کی حیثیت سے مبینہ کروڑوں روپے ناجائز وصول کرنے پر حکومت سندھ محکمہ بلدیات نے وزیر بلدیات کے من پسند افسر رحمت اللہ شیخ کو معطل کر دیا۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ شیخ جو گریڈ 19 میں (ایم اینڈ ای)محکمہ ایس سی یو جی کے انجینئرنگ برانچ کے افسر ہیں اور ماضی میں مختلف ٹاونز میں میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھی رہے ہیں، موجودہ دور حکومت میں سب سے ذیادہ خوشحال تھے اور وزیر بلدیات کے مشیر خاص بنے ہوئے تھے۔

”ڈی ایم سیز“ ”کے ایم سی“ واٹر بورڈ، اور دیگر اداروں میں افسران کے تقرر و تبادلوں میں ان کا سب سے زیادہ عمل دخل ہوتا تھا، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران ان سے رابطہ کر کے اپنے تبادلوں اور تقرر کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ادائیگیاں بھی کرنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ بلدیات سندھ (لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ) نے 30 جون کو حکم نامہ نمبر NO.SLGB/SCUG/AO(ENGG)/4(241)/2020/480 جاری کیا ہے جس میں انہیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔

رحمت اللہ شیخ کو اس حکم نامے میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دوران لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں حاضری دینے کے پابند ہوں گے جبکہ قوانین اور پالیسی کے تحت اپنی تنخواہ وصول کر سکیں گے، دوسری جانب حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف چارج شیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

رحمت اللہ شیخ کی معطلی پر بعض ضلعی بلدیات میں تعینات افسران جو ان کے زیر عتاب تھے انہوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کی ہیں اور اپنے ہم خیال افسران کو مبارک باد بھی دی ہیں۔

مزید پڑھیں: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک ارب روپے کے ٹینڈرز کی بندر بانٹ کا انکشاف

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سمیت دیگر وزراء کو یہ شکایت ملی تھیں کہ بعض تبادلوں، اورجعلی ترقیوں کے عوض رحمت اللہ شیخ نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کمائے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی افسر میڈیا پر تصدیق کرنے کو تیار نہیں۔

Related Posts