قومی ورثے (آثار قدیمہ) کے تحفظ میں سندھ حکومت ناکام ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ورثے (آثار قدیمہ) کے تحفظ مین حکومت سندھ ناکام ہو گئی
قومی ورثے (آثار قدیمہ) کے تحفظ مین حکومت سندھ ناکام ہو گئی

جامشورو: قومی ورثے (آثار قدیمہ) کے تحفظ مین حکومت سندھ ناکام ہو گئی،قانون کے رکھوالے (پولیس افسران) سابق(ڈی ایس پی) سمیع ملک نے 7 سال قبل سیہون قلعے پر قائم125سال پرانی عمارت جو محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہے، پر قبضہ کیا۔

اب موجودہ(ایس ایس پی) جامشورو کا کیمپ آفس قائم کیا ہوا ہے، سیاسی وسرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا ہرگزرتے دن کیساتھ سندھ کی ہزاروں سال پُرانی تاریخ مٹانے میں سرگرم ہے اور اس بہتی گنگا میں سندھ پولیس نے بھی ہاتھ دھونا شروع کردیئے ہیں۔

سیہون میں آثار قدیمہ کے ریسٹ ہاؤس، میوزیم، کینٹین پرجام شورو پولیس نے قبضہ کیا ہوا ہے، محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل منظور احمد کناسرو کے مطابق سیہون قلعے پر قائم125سال پرانی عمارت جو محکمہ آثار قدیمہ کی ملکیت ہے اس عمارت کو میوزیم بنانے کیلئے مرمت کا کام بھی کرایاگیا تھا مگر اب اس عمارت پر ایک پولیس آفیسر نے قبضہ کیاہوا ہے۔

اس عمارت میں میوزیم بنانے کا مقصداس قلعے پر تحقیق کیلئے آنیوالوں کیلئے سہولت پیدا کرنا تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر ثقافت و نودرات نے بھی سندھ پولیس کے اعلی افسران کو خطوط لکھے ہیں جبکہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے متعدد خطوط لکھے جانے کے باوجود ہم تاحال اس میوزیم کا قبضہ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

منظور احمد کناسرو نے مزید بتایا کہ محکمہ ثقافت سندھ کے فوک آرٹ اینڈ کرافٹ میوزیم کی کینٹین پربھی(ایس ایس پی) جامشورو کا کیمپ آفس قائم کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سات سال پہلے اس وقت کے(ڈی ایس پی) سمیع ملک زبردستی اس عمارت پر قابض ہوا تھا جب سے یہ قدیم و تاریخی عمارت سندھ پولیس کے قبضے میں ہے۔

جبکہ جامشور وپولیس نے محکمہ ثقافت سندھ کے فوک آرٹ اینڈ کرافٹ میوزیم کی کینٹین پر ایس ایس پی جامشورو کا کیمپ آفس قائم کیا ہوا ہے، جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں ڈی ایس پی سیہون نے ہی رہائش کی ہوئی ہے اگر پولیس کا قبضہ ختم کرادیا جائے تو یہاں مزید سیاح یہاں آئینگے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

جبکہ اس معاملے پر بات کرنے کیلئے ڈی ایس پی سیہون بشیر کھونہارو سے رابطہ کیا تو انہوں نے مدعہ سنتے ہی فون منقطع کردیا جبکہ ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ نے بھی فون نہیں اٹھایا۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ جب وزارت ثقافت و نوادرات سندھ کے خطوط کا اعلیٰ حکام جب جواب ہی نہیں دے رہے اور کوئی کارروائی بھی نہیں کی جارہی ہے اب عدالت سے رجوع کرنا باقی ہی رہ گیا ہے،اسطرح کے قبضوں کی وجہ سے سندھ کے اہم تاریخی ورثے اپنی اہمیت و افادیت کھوتے جارہے ہیں۔

Related Posts