سندھ حکومت نے کراچی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری قائم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائم مقام انتظامیہ جامعہ کیلئے سود مند بین الاقوامی کانفرنس کرانے میں ناکام
قائم مقام انتظامیہ جامعہ کیلئے سود مند بین الاقوامی کانفرنس کرانے میں ناکام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے کراچی یونیورسٹی میں ایک لیبارٹری قائم کردی ہے جس میں شہرِ قائد کے شہری وائرس کے ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی تحقیق، کراچی میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری قائم کردی ہے۔

کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل و بائیولوجیکل ریسرچ میں قائم لیبارٹری آج سے فعال کر دی گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لیبارٹری میں یومیہ 800 ٹیسٹس کی گنجائش موجود ہے۔ 

 

Related Posts