سندھ حکومت کراچی کے ضلع شرقی میں سڑکیں صاف کر رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب
محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے ضلع شرقی میں کوڑے کچرے سے بھرپور سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبائی حکومت ہاتھوں سے کچرا صاف کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مکینیکل صفائی بھی کر رہی ہے۔

پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مکینیکل صفائی کر رہا ہے جبکہ میری ویڈیو میں ضلع شرقی دِکھایا گیا ہے۔

اسپیلنگ کی اغلاط پر معذرت کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں سندھ حکومت سڑکیں صاف کر رہی ہے تاکہ عوام کی پریشانیاں کم ہوسکیں۔ 

https://twitter.com/murtazawahab1/status/1302888015904337920

یہ بھی پڑھیں: بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری، مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو جاری کردی

Related Posts