تجاوزات متاثرین کو چیک دیدیئے ،ناگن چورنگی میں ڈرین پر کام شروع کیا جائے،مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah chairs PCIC meeting at CM House, Karachi.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تجاوزات اور نالہ متاثرین کو امدادی چیک دیدیئے ہیں،ناگن چورنگی میں ڈرین پر بھی کام شروع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی سی آئی سی کا اجلاس،کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وی سی این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، جی ایم ساؤتھ واپڈا فرحت کمال، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی، ڈی جی پی پی پی یونٹ، چیف انجنیئر واپڈا عامر مغل اور دیگر شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سیٹھی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کاایجنڈا
* تجاوزات کے خلاف آپریشن اور متاثرین کو معاوضہ
* اورنگی اور گجر نالوں کی ڈرون سروے
* سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اینڈ ویسٹ ٹو انرجی انیشیٹو
* انڈسٹریل ویسٹ ٹریٹمنٹ پروجیکٹ
* کے فور منصوبے کی پیش رفت
* فلک ناز ڈرین کی بحال
* گرین اور اونج لائن کی پیش رفت
* ملیر ایکسپریس وے

اجلاس میں بریفنگ
*محمود آباد نالے سے 238، گجر نالے سے 4058 اور اورنگی نالے سے 1703 یونٹ یا تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔
* محمودآباد نالے سے 3اعشاریہ 5 کلو میٹر، گجر نالے سے 12اعشاریہ 55 کلومیٹر اور اورنگی نالے سے 11اعشاریہ 28 کلومیٹر کلیئر کیا گیا ہے۔
* اس وقت صرف اورنگی نالے کی 429 میٹر کلیئر ہونے ہیں۔
* تجاوزات ہٹانے سے متاثرین کو 116 چیک دیئے گئے ہیں۔
* گجر نالے کے 4230 میں سے 3424 متاثرین کی بحالی کیلئے چیک دیئے گئے ہیں۔
* اورنگی نالے کے 1950 متاثرین میں سے 1799 کو چیک دیئے گئے ہیں۔
* محمودآباد، گجر اور اورنگی نالوں کی تعمیر کی تصاویر بھی اجلاس کو دکھائی گئیں۔
* اورنگی نالے کی صفائی ستھرائی کی بھی تصاویر اجلاس کو دکھائی گئیں۔
* 7000روڈ ڈرین کی سروے کے مطابق 1169 دکانیں اور 50 مکان نالے پر ہیں۔
* تجاوزات کرنے والے دکاندار اور مکانوں والوں کو نوٹس دیئے گئے ہیں۔

Related Posts