ٹورنٹو: سکھ برادری کے ایک اور رکن اور اس کے 11 سالہ بیٹے کو کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 41سالہ ہرپریت سنگھ اپال اور ان کے بیٹے کو جمعرات کے روز ایک شاپنگ پلازہ کے باہر ان کی گاڑی میں دن دیہاڑے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کینیڈا میں سکھ برادری کے ارکان کاکہنا تھاہرپریت اور اس کے بیٹے کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر میں پارلیمنٹ میں ایک بیان میں خالصتان تحریک کے ایک سرکردہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
نجر کو رواں برس 18 جون کو برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک گوردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔