کیا نیٹ فلکس فلم ’جانِ جان‘دیکھنی چاہیے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کی نیٹ فلکس فلم جانِ جان ریلیز ہوگئی ہے۔

فلم ’جانِ جاں‘ کی کہانی جاپانی ناول (دی ڈووشن آف سسپیکٹ ایکس) سے ماخوذ ہے جو 2006 میں شائع ہوا تھا۔

کہانی

مذکورہ ناول کی کہانی سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ہے، جس میں ایک طلاق یافتہ خوبصورت خاتون کے کردار سمیت قتل اور اس کی تحقیق کے گرد گھومتے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر ’جانِ جاں‘ میں کرینہ کپور طلاق یافتہ خوبصورت خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو اپنی خوبصورتی سے دوسروں کو دیوانہ بھی بناتی ہیں لیکن ان کا ماضی انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔

کاسٹ

فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور، جے دیپ اہلاوت، وجے ورما، سوربھ سچدیوا،کرما ٹکاپا، نائشا کھنہ اور لن لیشرم شامل ہیں۔

فلم دیکھنی چاہیے یا نہیں؟

کرینہ کپور کی سسپنس اور ایکشن سے بھرپور نیٹ فلکس فلم ’جانِ جان‘ کو بہترین مقامات پر فلمایا گیا ہے، آپ کو شروع کے 20 منٹ تھوڑی توجہ دینی پڑے گی لیکن اس کے بعد کہانی اتنی زبردست ہے کہ آپ کو وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوگا۔ اس لئے آپ کو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے۔

Related Posts