شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوسوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی کی خبریں سامنے گرم تھیں، ان افواہوں کے بیچ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی گرم جوشی سے مبارکباد دی۔

بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ستاروں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، جبکہ دونوں کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی باضابطہ علیحدگی کی دوست نے تصدیق کردی

تاہم ایسی صورتحال میں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی گئی، جس کے بعد تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔ جبکہ دونوں کے مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts