امپورٹڈ حکومت عمران خان کو ملکی سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے۔شیریں مزاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کو ملکی سیاست سے دور کرنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہرکاروں کی توجہ صرف اس بات پر ہے کہ عمران خان کو پاکستانی سیاست سے کیسے باہر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

شریف خاندان اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتا ہے۔شیریں مزاری

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے دور نہیں کیا جاسکتا، ایسا نہیں ہوگا چاہے حکومت کتنی ہی جھوٹی کہانیاں کیوں نہ گھڑ لے اور کتنی ہی الزام تراشیاں کیوں نہ کر لی جائیں۔

پیغام میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت عمران خان کے خلاف الزام لگانے اور جھوٹی کہانیاں گھڑنے میں مصروف تھی، دوسری جانب ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کر رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ شریف خاندان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ 1952 کی دفعہ 176 (2) میں ترمیم کی خواہاں ہے۔ دوبارہ تقرری کے بعد ری۔ٹینشن کا لفظ ڈالا جائے گا۔

Related Posts