سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیز کال موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔

کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آگاہ کردیا گیا اور انہیں ملاقاتیں، سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد کے بھتیجے و مستعفی رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے کال کرکے آگاہ کیا گیا کہ سی پی او راولپنڈی کے دفتر کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر انڑنیٹ نمبر کے زریعے شیخ رشید کے حوالے سے دھمکی کال موصول ہوئی لہذا آپ بھی محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے شادی شدہ خاتون لا پتا

دوسری جانب پولیس ذرائع کا دھمکی آمیز کال کے حوالے سے کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سکیورٹی بڑھادی ہے، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوتی رہیں ہیں اور انکی مدعیت میں ایک مقدمہ تھانہ وارث خان میں پہلے سے درج ہے لیکن راولپنڈی پولیس کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی اسکا سراغ نہیں لگا سکی۔

Related Posts