شکارپور، قبائلی تصادم میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شکارپور، قبائلی تصادم میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے
شکارپور، قبائلی تصادم میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے

شکاپور:کچے کے علاقے میں دو بڑے قبائل جونیجو اور کلہوڑو میں خونریز تصادم ہوگیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان تصادم زرعی زمین کے تنازع پر ہوا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر راکٹ لانچر بھی استعمال کئے۔

جاں بحق افراد میں جونیجو گروپ کے مدن، عاشق، معشوق، علی رضا اور مرزا شامل ہیں جبکہ کلہوڑو قبیلے کے بدل، حفیظ،ابرار اور سعید بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی:

سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤ ن سال2015بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا، مبینہ دہشتگرد عبدالمطلب عرف سہیل عرف ولی کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے 2014 میں افغانستان سے 4ماہ دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، ملزم کلاشنکوف، ہیوی مشین گن،ہینڈ گرنیڈ اور بم چلانے میں مہارت رکھتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے 2015میں ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں برگر کے ٹھیلے پر بم دھماکا کیا، بم ریموٹ کنٹرول اور کوڈ نمبر 189سے منسلک تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈاکوراج، 2ماہ میں چوری اور ڈکیتی کی 13ہزار وارداتیں رپورٹ

دھماکے میں 4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے تھے، ملزم دھماکے کے بعد روپوش ہوگیاتھا، گرفتار ملزم نے تنظیم کا اسلحہ اور بارود سے بھرا بیگ اپنے مکان سے متصل خالی پلاٹ میں دفن کیا۔