کراچی میں ڈاکوراج، 2ماہ میں چوری اور ڈکیتی کی 13ہزار وارداتیں رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے
کراچی میں اب غیر مقامی افراد موبائل فروخت نہیں کرسکیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ہزاروں شہریوں کو لوٹ لیا۔ گزشتہ 2 ماہ میں چوری اور ڈکیتی کی 13ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جنوری اور فروری میں جرائم سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔ رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چوری اور چھینا جھپٹی کی 13ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قمبر شہداد کوٹ پولیس مقابلہ، اطہر متین کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم ہلاک

سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2 ماہ میں 13 ہزار 404 چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں ہوئیں۔ لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء، موبائل فونز، پرس، کریڈٹ کارڈز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

جنوری کے دوران کراچی چوری اور ڈکیتی کی 7 ہزار 26 وارداتیں ہوئیں۔ 2 ہزار 499 شہری موبائل فونز جبکہ 4 ہزار 327 موٹر سائیکلز سے محروم ہو گئے۔ 419 موٹر سائیکلز چھین لی گئیں جبکہ 3 ہزار 908 چوری ہوئیں۔

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوران 16 افراد اسلحے کے زور پر گاڑیوں سے محروم ہوئے جبکہ 184 گاڑیاں چوری ہوئیں۔ فروری کے دوران چوری اور چھینا جھپٹی کے واقعات کم ہو کر 6 ہزار 378 رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق صرف فروری کے دوران  ہر روز 227 شہری اپنے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں سے محروم ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد وارداتوں میں ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی اور چوری کا سامان واپس بھی دلایا گیا۔

Related Posts